مکافاتِ عمل کا قانون بڑا خاموش ہے، یہاں کسی کو بددعا دینے یا کسی کے سامنے فریاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، وقت خود ہر چہرے سے نقاب ہٹا دیتا ہے۔ جن لوگوں نے دوسروں کے جذبات سے کھیلا ہو، کسی کے خلوص کو مذاق سمجھا ہو، کسی کی وفاؤں کو ٹھکرا کر اُسے تنہائی کے حوالے کیا ہو، وہ یہ نہ سمجھیں کہ اُن کے کیے کا کوئی حساب نہیں ہوگا۔
آج شاید تمہیں میری خاموشی کمزوری لگ رہی ہو، شاید تمہیں لگتا ہو کہ تم نے مجھے تکلیف دے کر سب کچھ جیت لیا ہے، مگر یاد رکھنا، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ کل تمہیں بھی کسی کے خلوص کی قدر سمجھ آئے گی، تمہیں بھی احساس ہوگا کہ کسی سچے انسان کا دل دکھانا کتنا بڑا نقصان تھا۔
میں نے اپنا معاملہ لوگوں کے بجائے اپنے رب کے سپرد کر دیا ہے، کیونکہ میرا رب نہ کسی کی آہ بھولتا ہے اور نہ کسی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی۔ بس وقت کا انتظار کرو، ہر عمل کا جواب ضرور ملتا ہے۔ 🖤🥀