@apna_lalookhait: کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب صاحب کی جانب سے لیاقت آباد کے نالوں کی صفائی کے لیے ملبہ ڈالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا نالوں میں ملبہ ڈالنے سے صفائی ممکن ہے یا اس سے نکاسیٔ آب کے مسائل مزید بڑھیں گے؟ لیاقت آباد کے شہری پہلے ہی نکاسیٔ آب اور نالوں کی صورتحال سے پریشان ہیں۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نالوں کی باقاعدہ صفائی، ملبے کی بروقت منتقلی اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کیے جائیں، نہ کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں۔ لیاقت آباد کو نمائشی اقدامات نہیں، عملی اور مستقل حل درکار ہیں۔