@harf.a.dil: لہجے کی سختی کبھی کبھی انسان کو جسمانی نہیں بلکہ اندر سے اس طرح مارتی ہے کہ روح تک کانپ اٹھتی ہے۔ کسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اتنی بے رحمی مت برتیے کہ وہ اپنے ہی آنسو نگلنے پر مجبور ہو جائے ۔ جب کوئی اندر ہی اندر گھٹنے ٹیک دے اور اس کے سسکیوں سے بھرے آنسو گلے میں ہی اٹک کر رہ جائیں تو وہ تکلیف موت سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔ کچھ لہجے انسان کو زندہ درگور کر دیتے ہیں۔ الفاظ اتنے خنجر نما نہیں ہونے چاہئیں کہ اگلا بندہ اپنا درد کسی سے کہہ بھی نہ پائے اور ضبط کی تلخی اس کے حلق میں کانٹے کی طرح چبھتی رہے۔ انسان کو ہمیشہ نرم خو ہونا چاہیے، کیونکہ دنیا میں سب سے بڑا گناہ کسی کے دل کو اس حد تک توڑ دینا ہے کہ وہ اپنوں کے سامنے بھی پناہ نہ ڈھونڈ سکے ۔. #views_problem #deep_liness. #repost_request #unfreezemyacount