@ambnewsofficial: گزشتہ دنوں گجرات میں پیش آنے والے دلخر/اش واقعے کے بعد اب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بھی ایک ہی خاندان کی دو کمسن بہنیں مبینہ طور پر نوڈلز کھانے کے بعد جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ ان کی تیسری بہن ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ لاہور کے علاقے **شاہدرہ** میں پیش آیا، جہاں گھر میں مبینہ طور پر نوڈلز کھانے کے بعد تین بہنوں کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ متاثرہ بچیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم **5 سے 7 سالہ** دو کمسن بہنیں **جنت** اور **ماہین** جانبر نہ ہو سکیں اور جاں بح/ق ہو گئیں، جبکہ ان کی **11 سالہ** بڑی بہن **علیشا** اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی گجرات (دولت نگر) میں بھی مبینہ طور پر نوڈلز کھانے سے ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں داخل ہوئی تھی۔ پے در پے پیش آنے والے ان واقعات نے والدین اور شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، تاہم موت کی اصل وجوہات اور نوڈلز میں کسی زہریلے مادے یا خرابی کی حتمی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ اور متعلقہ حکام کی تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گی۔ گجرات کے بعد اب لاہور میں پیش آنے والے اس انتہائی تشویشناک واقعے، بازاروں میں فروخت ہونے والی بچوں کی خوراک کے معیار اور فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داریوں پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹ باکس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں اور والدین اس حوالے سے خصوصی احتیاط برتیں NOTE: This post is for informational and educational purposes only. It does not intend to promote violence, hatred, or any illegal activity. All content is shared for public awareness. #ambnews #Lahore #Shahdara #Gujrat #NoodlesIncident #FoodSafety #PunjabFoodAuthority #ChildSafety #PublicAwareness #PakistanUpdates #ForYouPage