@mub1tk: اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ لوگوں کی زبان، عادت اور رویہ اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں وہاں فساد، غیبت، چغلی، حسد اور دل آزاری پھیلاتے ہیں۔ شاعر طنزاً کہہ رہا ہے کہ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ساری زندگی اعتکاف میں بیٹھ جائیں، یعنی دنیا سے الگ ہو کر عبادت میں لگ جائیں۔ اس سے دو فائدے ہوں گے، ایک تو وہ خود گناہوں سے بچ جائیں گے، اور دوسرا لوگ ان کے شر سے محفوظ ہو جائیں گے۔ یہ کوئی دعا نہیں، یہ ایک کڑوا سچ ہے جو آج کے معاشرے پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے #UrduPoetry #SadPoetry #DeepLines #تاحیات_اعتکاف #اردوشاعری