@ilaqathalnews: خوشاب: تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو خوفناک ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق خوشاب کے علاقے جوہر آباد–سکیسر روڈ پر پلی تلاباں والی کے قریب ایک انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پانچوں افراد خالق آباد سے جوہر آباد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کی خبر سے علاقے میں غم اور سوگ کی فضا پھیل گئی۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی بیک وقت اموات نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲 علاقہ تھل نیوز — عوامی خبروں کا معتبر پلیٹ فارم خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور احتیاط کا شعور اجاگر ہو سکے۔ #Khushab #Jauharabad #SakesarRoad #FatalAccident #RoadAccident

ILaqa Thal News
ILaqa Thal News
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 21 November 2026 15:12:21 GMT
1006
11
0
4

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @ilaqathalnews, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About