@gtv.dg.khan: ڈیرہ غازی خان: تحصیل کوٹ چھٹہ کی بزرگ بیوہ خدیجہ بی بی کی مشترکہ اراضی پر مبینہ قبضے اور راستہ بند کرنے کی شکایت! موضع بستی فوجہ کی رہائشی خدیجہ بی بی کے مطابق مشترکہ کھاتہ نمبر 105 کے فرنٹ رقبے پر مبینہ قبضہ کیا گیا ہے جبکہ انہیں راستہ استعمال کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے پٹوار خانے اور اے سی آفس کے چکر لگا رہی ہیں، مگر مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ بزرگ بیوہ کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے انصاف اور فوری نوٹس لینے کی اپیل۔ کیا خدیجہ بی بی کو انصاف مل سکے گا؟