@sukooneman29: ..........° ویسے تو سب کچھ سنبھال لیتی ہوں میں، اپنے غم، اپنی تنہائی، اپنے حالات، لوگوں کے بدلتے رویّے، وقت کے تلخ سوالات، ہر درد کو ہنس کر چھپا لیتی ہوں میں، ہر ٹوٹتے لمحے کو سینے سے لگا لیتی ہوں میں۔ لیکن جب مجھے تمہاری یاد آتی ہے نا، تو مجھ سے اپنا آپ سنبھالا نہیں جاتا، دل لاکھ سمجھاتا ہے کہ اب بھول بھی جاؤ، مگر یہ پاگل دل ہے کہ اسے سمجھایا نہیں جاتا۔ تمہاری آواز کا خیال آتا ہے تو خاموش ہو جاتی ہوں، تمہاری مسکراہٹ یاد آئے تو تنہا مسکراتی ہوں، کبھی آنکھوں میں نمی اتر آتی ہے بے وجہ، کبھی رات بھر جاگ کر تمہیں سوچتی رہتی ہوں۔ عجیب سی کشمکش ہے تمہاری محبت میں، نہ تم پاس ہو، نہ تم سے دور ہوا جاتا ہے، دنیا کے سامنے مضبوط بن کر رہتی ہوں، مگر تمہارا ذکر آئے تو دل رو دیا کرتا ہے۔ کبھی سوچتی ہوں کہ تمہیں سب کچھ بتا دوں، کہ تمہارے بغیر یہ زندگی کتنی ادھوری لگتی ہے، پھر خیال آتا ہے کہ کیا فائدہ اس اظہار کا، جب تمہاری خاموشی بھی ایک جواب لگتی ہے۔ سچ کہوں تو مجھے کسی سہارے کی طلب نہیں، بس کبھی تم میرے حال کا سبب پوچھ لیا کرو، میں ساری دنیا کے سامنے ٹھیک ہوں، بس کبھی میری خاموشی کو پڑھ لیا کرو۔ تمہیں یاد کیے بغیر جی سکوں، اتنا مضبوط آج بھی نہیں بن سکی ہوں میں۔ .........° #fyp #creatorsearchinsights #brokenhearts #unfreezmyaccont #4upage