@tanharooh2: کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو رو نہیں سکتے، اس لیے وہ زیادہ ہنستے ہیں۔ وہ اپنی تکلیف کو ہنسی کے پیچھے چھپا لیتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں مگر حقیقت میں وہ اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کے قہقہوں میں درد چھپا ہوتا ہے، ان کی مسکراہٹ میں آنسو چھپے ہوتے ہیں۔ اگر کبھی ان کے قہقہوں کو دل سے سنا جائے، تو دل پھٹنے کا مقام ہوتا ہے۔ ایسے لوگ کسی کو اپنی تکلیف نہیں بتاتے، بس اکیلے میں روتے ہیں، اور سب کے سامنے ہنستے ہیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی بہادری ہے، اور یہی ان کی سب سے بڑی بے بسی بھی۔ کبھی کسی ہنستے ہوئے شخص کو معمولی نہ سمجھنا، ہو سکتا ہے وہ سب سے زیادہ دکھی ہو#viral #tanharooh #creatersearchingsight #