@sulaimanshahajiz: ہمارے قبائلی علاقوں میں ہفتے میں دو دن کرفیو لگتا ہے، تو کیا باقی پانچ دن وہاں دہشت گردی نہیں ہوتی؟ صرف دو دن ہی کرفیو لگانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ اس لیے کہ ان دو دنوں میں لوگوں کو گھروں میں بند کرکے، محصور کرکے، وہاں سے آپ ہمارے قیمتی اثاثے نکال رہے ہوتے ہیں۔ جب ہم نے اس حقیقت کو آشکار کیا اور اسے عوام کے سامنے رکھا تو جیسے ہماری ان سے کوئی دشمنی ہوگئی۔ لیکن آج میں کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردی کا مسئلہ تو دفن ہو چکا ہے، صوبے میں کوئی دہشت گردی نہیں، مکمل امن و امان ہے، تب ہی تو ہماری سیکورٹی واپس کردی۔ جب مجھے خطاب کے لیے آنے کی دعوت دی گئی تو کہا گیا: مولانا صاحب! آپ کو صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال کا علم ہے، بہتر ہوگا کہ آپ نہ آئیں۔ لیکن میں نے کہا، اچھا! اتنا امن و امان ہے کہ اس کے ہماری سیکیورٹی بھی واپس لینی پڑی ؟ یہ تضادات ہیں، اپنے مفادات کے لیے تضادات کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ہم اگر بات کر رہے ہیں تو اپنی قوم کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا پشاور ہائی کورٹ میں خطاب #viralmyvideoforyoupageofficial❤️❤️ #جمعیت_ایک_نظریہ_ہے_اپنالیجئے @Maulana Fazl-ur-Rehman