@syedzeerak210: سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زیرک خورشید شاہ کا یونین کونسل سنگرار، یونین کونسل ناصر آباد اور یونین کونسل ڈنڈھی میں مختلف برادریوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔اس موقع پر سید زیرک خورشید شاہ کا مختلف مقامات پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ انہوں نے مختلف برادریوں کی جانب سے منعقدہ ٹی پارٹی میں شرکت کی اور اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے خاندانوں سے ملاقات کرکے دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر سید زیرک خورشید شاہ کے ہمراہ سید رزاق علی شاہ، حاجی نبی بخش جسکانی، سید واجد علی شاہ اور تینوں یونین کونسلز کے چیئرمین بھی موجود تھے۔