@maahigondal8: `افسوس ہے!` افسوس ہے اُن لوگوں پر جو کسی کی مجبوری کو اُس کی کمزوری سمجھ کر اُس کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو گرتے ہوئے انسان کو سہارا دینے کے بجائے مزید گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو سچ جانتے ہوئے بھی خاموش رہتے ہیں اور مصلحت کے نام پر باطل کا ساتھ دیتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو مظلوم کی آہیں سنتے ہیں، مگر ظالم کے سامنے زبان کھولنے کی جرأت نہیں رکھتے۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو فرعون کے دربار میں اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے موسیٰؑ کا راستہ روکتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو حق کی آواز بلند کرنے والوں کو باغی قرار دیتے ہیں اور باطل کے سامنے سر جھکانے کو دانش مندی سمجھتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو کسی کے برے وقت کو تماشا بنا لیتے ہیں، حالاں کہ وقت کا پہیہ کسی کے لیے نہیں رکتا۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو طاقت ور کے سامنے وفادار اور کمزور کے سامنے ظالم بن جاتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو کسی کی عزت اچھال کر اپنی عزت بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو حق کو پہچانتے ہیں، مگر اپنی مصلحتوں کی خاطر حق کا ساتھ دینے سے گریز کرتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو سچائی کا راستہ روکنے کے لیے جھوٹ، الزام اور کردار کشی کو اپنا ہتھیار بناتے ہیں۔ افسوس ہے اُن لوگوں پر جو کسی کی خاموشی کو اُس کی شکست سمجھ بیٹھتے ہیں، حالاں کہ وہ اپنے رب کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ ظالم کا ظلم جتنا قابلِ مذمت ہے، اتنا ہی افسوس اُن لوگوں پر بھی ہے جو حق کو جانتے ہوئے مظلوم کا ساتھ دینے سے کتراتے ہیں۔ کسی کے خلاف کھڑے ہونے سے پہلے ایک مرتبہ ضرور سوچیے کہ کہیں آپ حق کے مقابلے میں باطل کے لشکر کا حصہ تو نہیں بن رہے؟۔۔۔ *آپــــــ کا ایک ریئکٹ ❤️🩹ہمارے لیے حوصلہ افزائی ہے*