@itxhajibangash5: #creatorsearchinsights #بارہویں تاریخ برسی معروف روحانی پیشوا سالار شہداء کرم حجت اسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد نواز عرفانی رحمتہ اللہ علیہ تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھے تم دور جا کے بس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا عالم، مجاہد، مدبر، محقق، پیکر شجاعت و انقلاب حجتہ معروف روحانی پیشوا حجت الاسلام المسلمین شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی بارہویں برسی آج مرکزی عید گاہ نزد زیارت شہید عرفانی عقیدت و احترام، عزت و تکریم اور وقار کے ساتھ منائی گئی۔ برسی میں عرفانی کے چاہنے والے ہر مکتب فکر کے کثیر تعداد کے لوگوں نے شرکت کی۔ علماء کرام، ذاکرین عظام، شعراء، خطباء، واعظین، ناصحین اور مشران نے اپنے اپنے انداز میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں سیکیورٹی اور انتظامی فرائض انجمن حسینیہ، علمدار فیڈریشن، پاسداران، زیارت کمیٹی اور ادارہ تبلیغات نے انجام دئے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع کرم کے سارے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور قرآن خوانی و مجلس بھی منعقد ہوئی تھی۔ بعد از پروگرام طعام کا بندوست بھی کیا گیا تھا۔ مرکزی اداروں سمیت کرم پولیس نے بھی سیکیورٹی کے فرائض کو انجام دیا۔