@ahsaneditz913: کچھ وقت انسان کو اتنی خاموشی سے توڑتا ہے کہ پھر کسی کے آنے کی خوشی رہتی ہے، نہ جانے کا خوف۔ جن لمحوں میں ایک سہارے کی ضرورت تھی، اُن لمحوں میں اپنی ہی آنکھوں کے آنسو خود پونچھنے پڑے۔ 🥀🤍 پھر آہستہ آہستہ سمجھ آتا ہے کہ ہر ساتھ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، اور ہر اپنا مشکل وقت میں اپنا نہیں رہتا۔ انسان لوگوں سے نفرت نہیں کرتا، بس اُن سے امیدیں وابستہ کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ 🍂 اور شاید یہی تنہائی کا سب سے خوبصورت سبق ہے کہ دل کا اصل سہارا صرف اللہ ہے۔ جب انسان سب کے ہوتے ہوئے بھی اکیلا رہ جائے، تب اُسے احساس ہوتا ہے کہ اُس کا رب کبھی اُس سے غافل نہیں تھا۔ ❤️ #foryoupage❤️❤️ #fyp #islamic_video #growmyaccount✅ #unfreezemyaccount