@hooryaa0: بہت جلدی کر دی تم نے کسی اور کا ہونے میں، ذرا سا بھی انتظار نہیں کیا، ذرا سا بھی خیال نہیں آیا کہ کوئی تمہیں اپنی پوری دنیا سمجھ کر بیٹھا ہے۔ تم نے تو بہت ہی سستا سودا کر لیا میری محبت کا، جس محبت کو میں نے اپنی دعاؤں میں مانگا، جسے اپنے خوابوں میں سجایا، جس کے لیے اپنی خوشیاں تک قربان کرنے کو تیار تھا، تم نے اسی محبت کو چند لمحوں میں کسی اور کے نام کر دیا۔ کبھی سوچا ہے کہ جس شخص نے تمہیں اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ سمجھا، اس کے دل پر کیا گزری ہوگی جب اسے معلوم ہوا ہوگا کہ اب تم کسی اور کے ساتھ مسکرا رہے ہو؟ میں نے تو تمہیں کبھی کسی سے کم نہیں سمجھا، تمہاری ہر غلطی کو نظر انداز کیا، تمہاری خاموشیوں کو برداشت کیا، تمہاری ناراضگیوں میں بھی تمہیں چاہا، مگر شاید میری محبت ہی تمہاری نظر میں اتنی معمولی تھی کہ تم نے اسے چھوڑنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگایا۔ افسوس اس بات کا نہیں کہ تم کسی اور کے ہو گئے، افسوس تو اس بات کا ہے کہ تم نے میری محبت کی گہرائی کو کبھی سمجھا ہی نہیں۔ تمہیں تو بہت آسانی سے نیا ہمسفر مل گیا، مگر مجھے اپنی بکھری ہوئی دنیا سمیٹنے میں شاید ایک عمر لگ جائے۔ #fyp #foryou #foryoupage #viral #trending