@arishasghar: کچھ چیزیں جب ختم ہو جائیں تو انہیں نئے سرے سے شروع کرنے کی ضد نہیں کرنی چاہیے، چاہے وہ تعلقات ہی کیوں نہ ہوں۔ کچھ راستے جب جدا ہو جائیں تو اُن کے پیچھے چلتے رہنے کے بجائے نئے راستے تلاش کر لینے چائیے، اور اگر کوئی راستہ نہ ملے تو تنہا چلنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے۔ دل بدل جائیں تو انہیں دلیلوں، یادوں، وعدوں اور چاہتوں کے واسطے دے کر واپس نہیں موڑنا چاہیے، کیونکہ دل گھڑی کی سوئیاں نہیں ہوتے کہ اپنی مرضی سے آگے پیچھے کر کے وقت درست کر لیا جائے۔ جب احساس بدل جائیں، اپنائیت اجنبیت میں ڈھل جائے اور کوئی شخص دل سے اتر جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے دوبارہ پہلے جیسا نہیں بنا سکتی۔ کچھ فاصلے قدموں سے نہیں، دلوں سے طے ہوتے ہیں، اور جب دلوں کے درمیان فاصلے آ جائیں تو برسوں کی قربت بھی انہیں مٹا نہیں پاتی۔ اس لیے ہر ختم ہونے والی چیز کو بچانے کی کوشش ضروری نہیں ہوتی۔ بعض اوقات رخصت ہو جانے دینا ہی خود سے کیا گیا سب سے بڑا انصاف ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر بچھڑی ہوئی چیز کو واپس پانا ضروری نہیں، کچھ چیزوں کو کھو کر ہی یہ سمجھ آتا ہے کہ اب اُن کے بغیر جینا سیکھنا ہے۔

Arish
Arish
Open In TikTok:
Region: KW
Sunday 22 November 2026 12:11:06 GMT
297
19
0
4

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @arishasghar, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About