@hussainjan375: پاراچنار میں شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانیؒ کی بارہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقدہ تقریب میں علمائے کرام، ذاکرین، شعراء، قبائلی مشران اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے شہید علامہ محمد نواز عرفانیؒ کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ کرم کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور مجلسِ عزا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے طعام کا انتظام کیا گیا۔ مقررین نے شہداء کی قربانیوں اور شہید علامہ عرفانیؒ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔