@expert.x5: میں نے ہمیشہ محبت کو دل کی پوری سچائی کے ساتھ نبھایا ہے، کسی مصلحت، غرض یا وقتی خواہش کے بغیر۔ مگر کیا کبھی ایسا بھی ہوگا کہ کوئی مجھے بھی اپنی ترجیحات میں سب سے پہلے رکھے؟ میری خاطر دنیا کی بھیڑ میں میرا ہاتھ تھامے اور مجھے یہ احساس دلائے کہ میں بھی کسی کے لیے اتنا ہی اہم ہوں جتنا وہ میرے لیے ہے۔ مجھے کسی سے غیر معمولی محبت کی فرمائش نہیں، بس کوئی مجھ سے مجھ جیسا عشق کرے۔ کوئی مجھے بھی اتنی ہی شدت سے چاہے جتنی شدت سے میرا دل کسی ایک شخص کے نام پر دھڑکتا ہے۔ کیونکہ جاناں! محبت صرف کسی کو اپنا مان لینے کا نام نہیں، کبھی کبھی خود بھی کسی کا سب سے قیمتی انتخاب بن جانے کو جی چاہتا ہے۔