@kohat.city8: کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خلاف پولیس، ریونیو اور پاک آرمی کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، 300 ٹھکانے اور 100 سے زائد چھوٹے بڑے پلانٹس تباہ، تمام مورچے اور بنکر مسمار، پورا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا کوہاٹ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی کوہاٹ شاکر داوڑ کی نگرانی میں ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی سربراہی میں ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خلاف پولیس، ریونیو اور پاک آرمی کے کمانڈنگ افسر کی مشترکہ قیادت میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث عناصر کے 300 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، جبکہ مائننگ کے لیے استعمال ہونے والے 100 سے زائد چھوٹے بڑے پلانٹس بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی جانب سے قائم کیے گئے تمام مورچوں اور بنکروں کو بھی مسمار کر دیا گیا، جبکہ پورے علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا۔ مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں پورا علاقہ 100 فیصد کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پولیس بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔