@noir.exe9: کوئی دکھ ہے جو حاوی ہے ساری خوشیوں پہ، کوئی درد ہے جو مسکراہٹ کے پیچھے چھپا رہتا ہے۔ عجیب کیفیت ہے، نہ کسی سے کچھ کہنے کو دل کرتا ہے اور نہ خود سے یہ سب برداشت ہوتا ہے۔ زندگی بظاہر اپنی رفتار سے چل رہی ہے، مگر میرے اندر جیسے وقت کہیں ٹھہر گیا ہے۔ کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو گزرنے کا نام نہیں لیتے، کچھ یادیں ایسی ہیں جو سکون سے جینے نہیں دیتیں۔ اب نہ خوشیوں میں پہلے جیسی خوشی محسوس ہوتی ہے اور نہ اداسی کی کوئی واضح وجہ سمجھ آتی ہے۔ بس ایک خاموش سا بوجھ ہے جو ہر وقت دل پر رہتا ہے، اور میں ہوں کہ سب کے سامنے ٹھیک ہونے کا تاثر دیے جا رہا ہوں۔ #urdupoetry #foryoupage #brokenheart #viralvideo #sad