مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی۔ 🥀💔
محبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی۔ 🖤
ہوا کے خوف سے لپٹا ہوا ہوں خشک ٹہنی سے۔ 🍂🌬️کہیں جانا نہیں، جانے کی تیاری نہیں کرنی۔ 🥺
تحمل اے محبت! ہجر پتھریلا علاقہ ہے۔ 🥀
تجھے اس راستے پہ تیز رفتاری نہیں کرنی۔ 💔
ہمارا دل ذرا اکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کر۔ 😔
یوں ہی بازار آئے ہیں، خریداری نہیں کرنی۔ 🖤🌹