@lafzon.ki.noori: Post No. 5||Truth is not welcomed in a hypocritical society. ہمارا تعلق ایک ایسے منافق معاشرے سے ہے جہاں سچ بولنا سب سے بڑی غلطی بن گیا ہے یہاں لوگوں کو سچ نہیں، بس اپنی مرضی کی بات سننا اچھی لگتی ہے اگر تم اختلاف کرو تو فوراً بدتمیز کہہ دیا جاتا ہے حالانکہ اختلاف کرنا تمہارا حق ہے، مگر یہاں اس کو بدتمیزی سمجھا جاتا ہے اگر تم سچ بولو تو تمہیں بے ادب کہا جاتا ہے لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ تم نے سچ بولا ہے، بس یہ دیکھتے ہیں کہ ان کو برا لگ گیا ہے اگر تم چپ رہو تو کہتے ہیں تم منافق ہو تمہیں ڈرپوک اور دوغلا سمجھا جاتا ہے اور اگر تم حقیقت بتا دو تو سب تم سے ناراض ہو جاتے ہیں کوئی تم سے بات کرنا پسند نہیں کرتا یہاں مسئلہ یہ ہے کہ لوگ سچ کو برداشت ہی نہیں کرتے ہر کوئی چاہتا ہے کہ بس اس کی ہاں میں ہاں ملائی جائے اس لیے اب اچھے لوگ بھی سچ بولنے سے ڈرنے لگے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے سچ بولیں گے تو اکیلے رہ جائیں گے