@nyxorathetic: حقیقت یہ ہے کہ شعور آنے کے بعد انسان کو غیروں سے نہیں، اپنے ہی لوگوں سے خوف آنے لگتا ہے۔ کیونکہ شعور صرف لوگوں کو پہچاننا نہیں سکھاتا، بلکہ اُن رویّوں کے پیچھے چھپی حقیقتوں کو بھی بے نقاب کر دیتا ہے جنہیں ہم کبھی محبت سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے ہوتے ہیں۔ پھر احساس ہوتا ہے کہ ہر اپنا آپ کا خیرخواہ نہیں، ہر ہمدردی خلوص نہیں ہوتی اور ہر وہ شخص جو آپ کے قریب ہے، ضروری نہیں کہ آپ کے لیے مخلص بھی ہو۔ سب سے زیادہ اذیت تب ہوتی ہے جب انسان کو اپنے ہی لوگوں کے سامنے محتاط رہنا پڑے، اپنی خوشیاں چھپانی پڑیں، اپنے دکھوں کو الفاظ دینے سے پہلے کئی بار سوچنا پڑے اور دل کی بات دل میں ہی دفن کرنی پڑے۔ پھر انسان بدلتا نہیں، بس سمجھ جاتا ہے کہ ہر شخص کو اپنی کمزوریاں بتانا، ہر کسی پر اعتبار کرنا اور ہر رشتے کو بے خوف ہو کر نبھانا دانش مندی نہیں۔ کیونکہ جب شعور آنکھیں کھولتا ہے تو بعض اوقات سب سے پہلے اُن چہروں سے پردہ اٹھتا ہے جنہیں دیکھ کر کبھی تحفظ کا احساس ہوا کرتا تھا۔ . . . . . . . #fyp #aesthetic #foryou #dontunderreviewmyvideo #foryoupage