@sailor_x.0: ویسے تو سب کچھ سنبھال لیتا ہوں میں، اپنے غم، اپنی تنہائی، اپنے حالات، لوگوں کے بدلتے رویّے، وقت کے تلخ سوالات، ہر درد کو ہنس کر چھپا لیتا ہوں میں، ہر ٹوٹتے لمحے کو سینے سے لگا لیتا ہوں میں۔ لیکن جب مجھے تمہاری یاد آتی ہے نا، تو مجھ سے اپنا آپ سنبھالا نہیں جاتا، دل لاکھ سمجھاتا ہے کہ اب بھول بھی جاؤ، مگر یہ پاگل دل ہے کہ اسے سمجھایا نہیں جاتا۔ تمہاری آواز کا خیال آتا ہے تو خاموش ہو جاتا ہوں، تمہاری مسکراہٹ یاد آئے تو تنہا مسکراتا ہوں، کبھی آنکھوں میں نمی اتر آتی ہے بے وجہ، کبھی رات بھر جاگ کر تمہیں سوچتا رہتا ہوں۔ عجیب سی کشمکش ہے تمہاری محبت میں، نہ تم پاس ہو، نہ تم سے دور ہوا جاتا ہے، دنیا کے سامنے مضبوط بن کر رہتا ہوں، مگر تمہارا ذکر آئے تو دل رو دیا کرتا ہے۔ کبھی سوچتا ہوں کہ تمہیں سب کچھ بتا دوں، کہ تمہارے بغیر یہ زندگی کتنی ادھوری لگتی ہے، پھر خیال آتا ہے کہ کیا فائدہ اس اظہار کا، جب تمہاری خاموشی بھی ایک جواب لگتی ہے۔ سچ کہوں تو مجھے کسی سہارے کی طلب نہیں، بس کبھی تم میرے حال کا سبب پوچھ لیا کرو، میں ساری دنیا کے سامنے ٹھیک ہوں، بس کبھی میری خاموشی کو پڑھ لیا کرو۔ کیونکہ میں ہر جنگ جیت سکتا ہوں، ہر مشکل سے لڑ سکتا ہوں، مگر ایک بات آج بھی میرے بس میں نہیں. تمہیں یاد کیے بغیر جی سکوں، اتنا مضبوط آج بھی نہیں بن سکا ہوں میں🥺❤️🩹 #sailor_x #merchantnavy #alone #foryoupage #foryou