@indyurdu: پاکستان کے 40 سالہ محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن شینژو 24 کے ذریعے خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز بننے جا رہے ہیں۔ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق وہ 25 نومبر کو اپنے چینی ساتھی خلابازوں کے ہمراہ خلائی سفر پر روانہ ہوں گے۔ اس مشن کے تحت ذیشان علی چین کے خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بھی ہوں گے۔ انہوں نے چین کے خلاباز مرکز میں تربیت حاصل کی، خلائی سفر سے متعلق مہارتیں سیکھیں اور چینی زبان پر بھی عبور حاصل کیا۔ ذیشان علی کا کہنا ہے کہ وہ اس مشن کے ساتھ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی امیدیں بھی لے کر خلا میں جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ خواب اب صرف چین کا نہیں بلکہ پاکستان کا بھی ہے۔ #Pakistan #PakistaniAstronaut #ChinaSpaceStation #SpaceMission #PakistanChina #Astronaut #IndependentUrdu