@toota_shakhs1: 🥺💔 کچھ لوگ زندگی میں ایسے ملتے ہیں جو محبت کا احساس تو دلاتے ہیں، مگر سکون کبھی نہیں دیتے… وہ ہنستے ہوئے چہرے کے پیچھے چھپے درد کی وجہ بھی خود ہوتے ہیں، اور پھر بڑی معصومیت سے پوچھتے ہیں کہ تم اداس کیوں ہو؟ کاش تمہیں کبھی احساس ہو کہ تمہارے دیے ہوئے زخم کتنی خاموشی سے برداشت کیے ہیں ہم نے۔ تمہاری بےرخی کو بھی محبت سمجھا، تمہارے درد کو بھی اپنا نصیب مان لیا۔ کبھی کبھی دل یہ سوچ کر رو پڑتا ہے کہ اگر تم درد دینے کے بجائے ہمدرد بن جاتے تو شاید زندگی کتنی خوبصورت ہوتی۔ تم سے شکایت بھی ہے، تم سے محبت بھی… بس اب پہلے جیسی مسکراہٹ باقی نہیں رہی۔ 🥀 💔 کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جن کا علاج صرف وہی شخص ہوتا ہے جس نے وہ درد دیا ہو۔ 🖤 اداس شام