@malakumarkhan2: 📢 اعلانِ جنازہ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عارف ولدِ اکرام لیبیا میں کشتی الٹنے کے افسوسناک حادثے میں وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ، 10 بجے، صبح برخلوزو جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔ سوگواران: اکرام، وہاب، فضل، حسن گل، ملنڈر، عبدالحلیم، عمران، میراج الدین، ابراہیم اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔