@urdupoetrylover17: نہ اس نے پلٹ کر دیکھا اور نہ میں نے پکارا انا پرست وہ تھا تو عاجز میں بھی نہیں تھی آخر کیوں روکتی اُسے میں؟ جب وہ میرے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتا تھا قدموں میں بیٹھ کر محبت نہیں لی جاتی اگر اُسے مجھ سے محبت ہوتی تو وہ کبھی مجھے چھوڑ کر نہ جاتا اُسے میری پرواہ ہی نہیں تھی میں اگر اُسے روک بھی لیتی تو کیا فائدہ تھا جب وہ خود ہی میرے ساتھ رہنا نہیں چاہتا تھا میں نے بھی جانے دیا اُسے وہ اس لائق ہی نہیں تھا کہ کوئی اُسے اتنا چاہتا جتنا میں اُسے چاہ بیٹھی وہ محفلوں میں رہنے کا عادی شخص اور کہاں میں جس نے اُسے سب کچھ مان لیا مگر میں اس کیلئے اپنی انا نہیں روند سکتی تھی اگر میں اُسے روک لیتی تو پھر تا عمر مجھے اُسے روک لینے کا ملال رہنا تھا وہ دھوکے باز تھا وہ میرے ساتھ رہ کر بھی کسی اور کی طلب کرتا میں اس کے بغیر جی لوں گی مگر مجھے بٹا ہوا شخص نہیں چاہئے اُسے جہاں جانا ہے چلا جائے میں بھی تو دیکھوں کون آئے گا اس کے حصے میں