@nuktahive: شینزو 24 کے پاکستانی اور چینی خلانورد خلائی سفر پر روانہ ہوگئے، یہ سفر پاکستان کے لیے اس لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار کوئی سائنسدان خلائی سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بجے چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، تینوں خلاباز تقریباً 5 گھنٹے کے سفر کے بعد خلا میں پہنچیں گے، خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ خلائی مشن پر روانگی سے قبل ذیشان علی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پاک چین دوستی کہکشاؤں تک پہنچ چکی ہے، ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔ #pakistanfirstastronaut #zeeshanali #PakistanInSpace #shenzhou24 #PakistanChinaFriendship