@qaisarhussain432: کاٹلنگ، اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں قبرستانوں کی صفائی مہم کا آغاز، پولیس نفری تعینات۔ کاٹلنگ میں اسسٹنٹ کمشنر قیصرحسین مغل ، ڈی ایس پی عجب خان اور ایس ایچ او سلامت خان کی نگرانی میں قبرستانوں کی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ صفائی مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں، قبرستانوں کے تقدس کا خیال رکھیں اور سرکاری عملے کے ساتھ تعاون کرکے اس کارِ خیر کو کامیاب بنائیں۔