@multanisbest5: ملتان پولیس کے بہادر، نڈر اور غازی اے ایس آئی اصغر اکبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے ملتان منتقل کر دیا گیا، ملتان پہنچنے پر سی پی او ملتان اختر فاروق نے بہادر افسر کا شایانِ شان استقبال کیا۔ اے ایس آئی اصغر اکبر خطرناک ڈاکو عبداللہ ڈوگر کی ریکی کے لیے کراچی جانے والی ملتان پولیس کی ٹیم میں شامل تھے، جہاں ملزمان کی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔ سی پی او ملتان اختر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے زخمی بہادر پولیس افسر کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ سی پی او ملتان کی ہدایت پر ایس پی گلگشت اختر نواز کو کراچی روانہ کیا گیا، جہاں انہوں نے زخمی اے ایس آئی اصغر اکبر کی نگرانی کی اور کراچی کے بہترین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ان کا طبی معائنہ اور علاج معالجہ یقینی بنایا۔ طبیعت میں نمایاں بہتری آنے کے بعد انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔