@death_angle143: یا اللہ! مجھے آپ کی بہت ضرورت ہے، میں تھک گئی ہوں اس زندگی کے امتحانوں سے، اب مجھ سے مزید درد برداشت نہیں ہوتا، دل میں اتنی باتیں ہیں جو کسی کو بتا نہیں سکتی، آنکھوں میں اتنے آنسو ہیں جنہیں ہر کسی کے سامنے بہا نہیں سکتی۔ یا اللہ! آپ تو میرے دل کا حال جانتے ہیں، آپ تو میری خاموشی کے پیچھے چھپا درد بھی پہچانتے ہیں، میں لوگوں کے سامنے ہنس لیتی ہوں، مگر آپ جانتے ہیں کہ میرے دل میں کتنی اداسی ہے۔ یا اللہ! جب کوئی میرا درد نہیں سمجھتا، تو آپ مجھے سمجھ لیجیے، جب کوئی میرا ہاتھ تھامنے والا نہیں ہوتا، تو آپ مجھے ہمت عطا کیجیے، جب راستے مشکل لگنے لگیں، تو اپنی رحمت سے میرے لیے آسانیاں پیدا کر دیجیے۔ یا اللہ! مجھے آپ کے سوا کسی سے کچھ نہیں چاہیے، بس میرے دل کو سکون دے دیجیےمیرے پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دیجیے، میری ادھوری دعاؤں کو اپنی رحمت سے قبول فرما لیجیے۔ یا اللہ! میں کمزور پڑ جاتی ہوں، مگر آپ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں۔ بس مجھے تنہا نہ ہونے دیجیے، مجھے سنبھال لیجیے، کیونکہ مجھے واقعی آپ کی بہت ضرورت ہے۔ آمین❤️🩹 #goviral #dontunderviewmyvideos#unfreezemyaccount #fyppppppppppppppppppppppppppppppppppp #fyppppppppppppppppppppppppppppppppppp