@user1255363637367: تم میرے مشکل ترین الوداع تھے۔ میں نے تمہیں چھوڑ دیا، صرف اس لیے کہ تم مجھے بے حد عزیز تھے۔ تمہاری چاہت میں میں پاگل ہو گیا تھا۔ ایسا پاگل کہ صبح اٹھتا تو تمہیں سوچتا پھر سارا دن تمہارے خیال میں ہی گزر جاتا۔ کہاں ہوگی؟ کیا کر رہی ہوگی؟ کیسی ہوگی؟ تمہارے بارے میں ایک بے چینی سی رہتی تھی مجھے۔ میں بچہ بن گیا تھا جیسے کسی بچے کو اپنی عزیز چیز کی فکر ہوتی ہے۔ ویسے ہی میں تم میں کھو گیا تھا۔ ہاں پاگل؟ تو پھر ایسے انسان کو اور کیا کہتے ہیں جو اپنی زندگی اپنی خواہشات بھول جائے؟ جس کو اس جہان میں صرف ایک ہی شخص نظر آئے؟ لیکن پھر میں نے تمہیں کیوں چھوڑا؟ کیونکہ تم نے میرا مان توڑ دیا۔ تمہیں میرے ہوتے ہوئے کسی اور کی ضرورت کیسے پڑی؟ تو پھر اللہ نے مجھے میرے لاڈلے محبوب کے ہاتھوں توڑا اوراپنے قریب کر لیا 💔😭