@muhammad.numan089: کچھ رشتے اسی لیے قائم رہتے ہیں کہ ان کے درمیان ایک پردہ رہتا ہے، ہر بات کہہ دینا محبت نہیں ہوتی بلکہ کبھی کبھی خاموشی ہی سب سے بڑی حفاظت ہوتی ہے، کیونکہ انسان ہر سچ کو سننے کا حوصلہ نہیں رکھتا اور ہر سچ بول دینا رشتے کو جوڑتا نہیں بلکہ توڑ دیتا ہے، اسی لیے اللہ نے چہرے دکھائے ہیں دل نہیں دکھائے، چہرے پر مسکراہٹ رکھ کر انسان اپنے اندر کا طوفان چھپا لیتا ہے اور سامنے والا بھی اسی مسکراہٹ کو سچ مان کر جی لیتا ہے، اگر دل کھول کر سامنے رکھ دیے جاتے تو ملاقاتیں کم اور حساب زیادہ ہوتے، کون کتنا مخلص تھا، کس نے کب دھوکہ دیا، یہ سب رشتوں کو محبت سے زیادہ عدالت بنا دیتا، اس لیے کچھ پردے رہنے ہی چاہئیں، کچھ باتیں دل میں ہی رہنی چاہئیں تاکہ رشتے سلامت رہیں اور عزت باقی رہے، کیونکہ ہر پردہ دھوکہ نہیں ہوتا، کچھ پردے رحمت ہوتے ہیں۔