@drkhaliddiaries: زندگی کا ایک اٹل اصول ہے کہ انسان دوسروں کے لیے جو راستے بناتا ہے، ایک دن خود بھی انہی راستوں سے گزرتا ہے۔ جو کسی کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے، کسی کی زندگی میں بے سکونی اور پریشانی کا سبب بنتا ہے، وقت آنے پر اسے بھی انہی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کا دل دکھانا، کسی کے لیے آسانیاں چھیننا یا جان بوجھ کر کسی کی زندگی مشکل بنانا کبھی معمولی بات نہیں ہوتی۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، حالات بدلتے ہیں اور انسان کو اپنے کیے کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے کسی کے لیے آسانیاں پیدا کریں، مشکلات نہیں۔ کسی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے مرہم رکھیں، کیونکہ دنیا مکافاتِ عمل کا گھر ہے۔ یاد رکھیے! آپ جو دوسروں کی زندگی میں بوتے ہیں، کل وہی فصل آپ کے سامنے بھی آ سکتی ہے۔#viral #fyp #dhokaa #piyar #bewafa💔duniya💔🥀🥲💔