@musa._.here_: ایک لمحہ آئے گا جب تمہیں احساس ہوگا کہ تم ستائیس سال کے ہوگئے ہو اور ابھی کل تک صرف سترہ سال کے تھے۔ تم نہیں بتا سکو گے یہ ایک دہائی کیسے گزری اور زندگی کس طرح ماضی و مستقبل میں تقسیم ہوگئی۔ جوانی کا غصہ دب جائے گا، کچھ نہیں بدلے گا لیکن جب تم سستے موبائل فون پر لی گئی پرانی تصاویر اور دھندلی ویڈیوز دیکھو گے تو تمہیں سب کچھ مختلف محسوس ہوگا۔ پھولوں کی باس تمہیں بچپنے کی اور ان دوستوں کی یاد دلائے گی جن سے اب بات تک نہیں ہوتی۔ پسندیدہ جگہ کسی سے دوبارہ ملنے کی وجہ بن جائے گی اور ماں کی جلی ہوئی روٹی تمہارا بہترین کھانا ہوگا۔ میں جانتا ہوں کچھ دنوں بعد تم ان دس سالوں کا کچھ بھی نہیں دکھا سکو گے لیکن امید کرتا ہوں کہ تم سانس لینا یاد رکھو گے اور اپنے سینے کی گرہ کو ڈھیلا چھوڑ دو گے اور امید کرتا ہوں کہ تم باہر دھوپ میں جاؤ گے، تھوڑا کھل کے جیو گے کیونکہ کل درجه حرارت سنیتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ #fyp