@itx.aliha.00: محبت کا اصل مطلب کسی کو اُس کی خوبیوں سمیت چاہنا نہیں، بلکہ اُس کی خامیوں، کمزوریوں اور ادھورے پن سمیت قبول کرنا ہے۔ ❤️🩹🥀 کیونکہ کسی انسان کی کمزوریوں سے واقف ہو کر بھی اُس کا ساتھ نبھانا ہی اصل محبت کی پہچان ہے۔ محبت تو وہ احساس ہے جہاں انسان اپنی کمزوریاں چھپانے سے نہیں ڈرتا، جہاں اُس کے ماضی کو طعنہ نہیں بنایا جاتا، جہاں اُس کے عیب دوسروں کے سامنے بیان نہیں کیے جاتے اور جہاں اُس کے اعتماد کو کبھی اُس کے خلاف استعمال نہیں کیا جاتا۔ یاد رکھنا! ہر کوئی تمہاری خوبصورتی اور خوبیوں سے محبت کر سکتا ہے، مگر خاص وہ ہوتا ہے جو تمہارے ادھورے پن کو بھی قبول کرے۔ جو تمہاری کمزوریوں کو تمہاری شرمندگی نہیں بلکہ تمہارا راز سمجھے۔ کیونکہ سچی محبت کسی کو بدلنے یا اُس کی خامیاں گنوانے کا نام نہیں، بلکہ اُسے ویسا ہی قبول کرنے کا نام ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے۔ 🖤✨