@king234492: انتہائی افسوناک خبر پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) بر سوات کے کوآرڈینیٹر عجب خان توریالی کو دو روز قبل بر سوات مٹہ تھانے کی پولیس نے تھانے طلب کیا اور دھوکے سے بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کر لیا۔ تاہم اب مٹہ پولیس ان کی گرفتاری سے انکار کر رہی ہے اور دعویٰ کر رہی ہے کہ عجب خان ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے انہیں پنجاب کے استعماری اداروں کے حوالے کر دیا ہے، جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ گزشتہ دو روز سے بر سوات کے ہمارے ساتھی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور عجب خان کی بازیابی کے لیے بات چیت کر رہے تھے، لیکن بالآخر پولیس نے اپنے پشتون قوم کے بہادر نوجوان کا ساتھ دینے کے بجائے پنجاب کے استعماری اداروں کا ساتھ دینے کو ترجیح دی۔ عجب خان کی جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری مٹہ پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ PTM NEWS. @topfans #WhereIsAjabKhan #FreeAjabKhanToriyali #StopEnforcedDisappearances #BringAjabKhanBack #JusticeForAjabKhan