@hiddensoul_92: میں نے زندگی میں کسی سے بہت زیادہ نہیں مانگا تھا، بس اتنا چاہا تھا کہ جسے اپنا سمجھوں وہ مجھے کبھی اس مقام پر نہ لے جائے جہاں مجھے اپنے ہی احساسات بوجھ لگنے لگیں۔ مگر تم نے مجھے ایسی اذیت دی جسے شاید تم کبھی سمجھ بھی نہ سکو۔ تم اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے، مگر میرے اندر تمہارے دیے ہوئے دکھ آج بھی کہیں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں معاف کر دینا چاہیے، دل بڑا رکھنا چاہیے، مگر کوئی ان سے پوچھے کہ کیا کسی کے دل کو اتنی تکلیف دینے کے بعد صرف معافی کی امید رکھنا بھی انصاف ہے؟ کیا جس راتوں کا سکون چھینا گیا، جن احساسات کو بےوقعت کیا گیا، جن امیدوں کو توڑا گیا، ان سب کا کوئی حساب نہیں؟ میں اپنے رب سے تمہاری سزا نہیں مانگتی، نہ ہی کسی کے لیے برا چاہنا میری خواہش ہے۔ مگر ایک سوال میرے دل میں ضرور رہے گا کہ تمہیں میری تکلیف کا احساس آخر کیوں نہ ہوا؟ اور اگر کبھی روزِ محشر مجھے میرے صبر کے بدلے جنت کے محل عطا کیے جائیں اور کہا جائے کہ اب تم اسے معاف کر دو، تو شاید میرے لبوں پر یہی شکوہ ہو کہ یا اللہ! میں نے دنیا میں اس کے ہاتھوں جو کچھ سہا، کیا وہ سب اتنا معمولی تھا کہ ایک انعام کے بدلے بھلا دوں؟ کیونکہ کچھ لوگ صرف چھوڑ کر نہیں جاتے، وہ اپنے پیچھے ایسی اذیت چھوڑ جاتے ہیں جس کا حساب انسان دنیا میں نہیں مانگ پاتا۔ 🥀 hidden soul ✍🏻 #hearttouching #urdu_poitry_statas #sadpoetry #explorepage✨ #fypシ゚viral🖤tiktok