@smqofficial5: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو: بلاول بھٹو آج بڑے بیانات دے رہے ہیں، لیکن اے پی سی کی تجویز سب سے پہلے بلاول بھٹو نے ہی دی تھی۔ مولانا فضل الرحمٰن لاہور کسی احتجاج یا جلسے جلوس کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ اے پی سی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کی ایک اہم جماعت کے سربراہ ہیں، انہیں نظر بند کرنا کوئی اچھا اقدام نہیں تھا۔ صوبوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا اصولی مؤقف رہا ہے، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اسے اپنے منشور میں شامل کیا تھا اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے ہم نے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی تھی۔ جنوبی پنجاب اور ہزارہ، دو ایسے خطے ہیں جہاں نئے صوبوں کے قیام پر اتفاقِ رائے موجود ہے۔ جہاں اتفاقِ رائے ہو، وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں، لیکن یہ عمل باہمی اتفاق اور مشاورت سے ہونا چاہیے۔ مخدوم زین حسین قریشی