@sharywrite0: سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب انسان کسی کے لیے اپنی خوشیاں اپنا سکون اپنی انا تک قربان کر دے ہر ممکن کوشش کرے کہ کسی کا دل نہ دکھے، کسی کو شکایت نہ ہو، مگر آخر میں قصوروار بھی وہی ٹھہرے۔ دل تو تب ٹوٹتا ہے جب اپنی نیت کی صفائی ثابت کرتے کرتے انسان تھک جاتا ہے، مگر سامنے والے کو پھر بھی صرف اپنی غلطیاں نظر آتی ہیں۔ عجیب دنیا ہے، یہاں ہزار اچھائیاں بھلا دی جاتی ہیں اور ایک بات پر انسان کو برا بنا دیا جاتا ہے۔ شاید اسی لیے اب خاموش رہنا بہتر لگتا ہے، کیونکہ ہر کسی کو اپنی صفائی دینا بھی ایک الگ اذیت ہے۔ #fyp #viral #foryoupage #unfreezemyacount #1millionaudition