@quettaofficial01: کچلاک میں نئی سڑک پر جوتوں سمیت چلنا بھی جرم بن گیا، ہمسائے نے شہری کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دے دی۔ کچلاک میں نئی تعمیر شدہ سڑک پر جوتے پہن کر چلنے کے معاملے پر شہری تھانے پہنچ گیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ہمسائے عبدالمنان نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر تازہ تعمیر شدہ سڑک پر جوتے پہن کر چلنا شروع کیا، جس سے سڑک کی بالائی تہہ کو نقصان پہنچا اور سرکاری املاک متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ شہری نے اس معاملے پر کچلاک تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔