@asadaliprince6: مجھ سے پوچھو گے تو میں یہی کہوں گا کہ انسان کو اپنا دکھ بتانا حرام ہے، کیونکہ یہ دنیا دکھ سننے کے لیے نہیں بنی، یہ دنیا تو تماشہ دیکھنے کے لیے بنی ہے۔ جب تم اپنا درد کسی کو بتاتے ہو تو پہلے وہ ہمدردی کا ڈرامہ کرتا ہے، تمہاری باتیں غور سے سنتا ہے، اور پھر وہی باتیں جا کر دوسروں کو ہنسی مذاق میں سناتا ہے۔ تمہارا دکھ اس کے لیے ایک کہانی بن جاتا ہے، ایک ٹائم پاس بن جاتا ہے۔ اس لیے میں نے لوگوں کو اپنا دکھ بتانا چھوڑ دیا ہے۔ میں نے سیکھ لیا ہے کہ چپ رہنا ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ تم اتنا خاموش کیوں رہتے ہو، تم ہنستے کیوں نہیں، تو میں صرف مسکرا دیتا ہوں، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میری مسکراہٹ کے پیچھے کتنا درد چھپا ہوا ہے۔ میں نے اپنا ہر دکھ، ہر آنسو، ہر تکلیف صرف اپنے اللہ کو بتانا شروع کر دیا ہے، کیونکہ وہی ایک ہے جو بغیر بتائے بھی سب جانتا ہے، جو مذاق نہیں اڑاتا، جو راز نہیں کھولتا، جو دل کا حال سمجھتا ہے۔ اس لیے اب میں کسی سے کوئی شکوہ نہیں کرتا، کسی سے کوئی امید نہیں رکھتا، بس اپنے اللہ سے کہہ دیتا ہوں اور سکون پا لیتا ہوں🥀😔💯