@whoizz_haya_: صبر ♡ اللہ تمہیں وہاں سے دے گا جہاں سے تم نے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔ صبر کرو، اور اس کے وقت پر بھروسہ رکھو۔ 🤍✨ کبھی کبھی ہم اتنی دعائیں مانگتے ہیں، اتنا روتے ہیں، اتنا تڑپتے ہیں، اور لگتا ہے کہ اللہ سن ہی نہیں رہا۔۔۔ پر سچ یہ ہے کہ، اللہ ہر دعا سنتا ہے، بس وہ اس وقت دیتا ہے جب وہ چیز ہمارے لیے بہترین ہوتی ہے۔ جو چیز تمہیں آج نہیں ملی، ہو سکتا ہے وہ تمہارے لیے کل بہتر طریقے سے لکھی گئی ہو۔ جو دروازہ آج بند ہوا ہے، ہو سکتا ہے اللہ تمہارے لیے اس سے بڑا دروازہ کھولنے والا ہو۔ اس لیے ہار مت مانو، تھک گئے ہو تو تھوڑا رک جاؤ، پر اللہ سے امید مت چھوڑو۔ کیونکہ جس نے تمہیں اس وقت تک سنبھالا ہے، وہ آگے بھی سنبھال لے گا۔ یاد رکھو، صبر کا مطلب صرف انتظار کرنا نہیں ہے، صبر کا مطلب ہے انتظار میں بھی اللہ پر یقین رکھنا۔ کہ جو میرا ہے وہ مجھے مل کر رہے گا، چاہے دنیا کی ہر راہ بند کیوں نہ ہو جائے۔ اور جب وہ ملے گا نا، تب تم کہو گے، "یا اللہ، شکر ہے تو نے مجھے پہلے نہیں دیا، کیونکہ اب جو دیا ہے وہ اس سے ہزار گنا بہتر ہے۔" 🥺🤍 اگر تم بھی کسی دعا کے قبول ہونے کا انتظار کر رہے ہو، تو کمنٹ میں لکھو *"یا اللہ"* 🤲 🎀 ایڈٹ بائے: حیا رائٹر #صبر #اللہ_کا_وقت #توکل #اللہ_پر_بھروسہ #دعا