@ukht.e.abi.ubaida7696: ۲۲ جمادی الثانی — یومِ وصال خلیفۂ اوّل، یارِ غار، رفیقِ رسول ﷺ، امیرالمؤمنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ۔ وہ ہستی جن کی وفا تاریخِ اسلام کا روشن باب ہے، جن کی صداقت کو بارگاہِ رسالت ﷺ سے سندِ فضیلت ملی۔ جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیا اور دینِ اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ سلام ہو اُس صدیقِ اکبرؓ پر، جن کی وفا، صداقت اور عشقِ رسول ﷺ رہتی دنیا تک اہلِ ایمان کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ ❤️@🦋𝄟⃝🔥جنون الاستشھاد🦋𝄟⃝🔥 #islamic_video #creatorsearchinsights #islamic