@rabitojannah: توکّل کا مطلب یہ نہیں کہ دل میں کبھی خوف یا بے چینی پیدا نہ ہو۔ ❤️ حضرت موسیٰؑ کی والدہ کا دل بھی بے قرار ہوا تھا، لیکن اللہ نے انہیں کمزور ایمان والا نہیں کہا، بلکہ ان کے دل کو خود مضبوط فرمایا۔ یاد رکھیے، Anxiety ہونا اللہ پر بھروسہ نہ ہونے کی دلیل نہیں۔ آپ کا ڈرنا، رونا اور پریشان ہونا آپ کے ایمان کو ختم نہیں کرتا۔ اصل توکّل یہ ہے کہ دل میں خوف ہو، حالات سمجھ سے باہر ہوں، پھر بھی امید کا رشتہ اللہ سے نہ ٹوٹے۔ اور جب آپ کا دل خود کو سنبھالنے کے قابل نہ رہے، تب بھی اللہ آپ کے دل کو تھام سکتا ہے۔ آپ کو ہر وقت مضبوط رہنے کی ضرورت نہیں، بس یہ یاد رکھیں کہ آپ کا رب آپ کی کمزوریوں سے بھی واقف ہے۔ 🤍 #Tawakkul #IslamicReminder #Allah #QuranReminder