@ishq_bazz_0: میرے چہرے کی رنگت چلی گئی، آنکھوں کے نیچے تھکن کے نشان آ گئے، ہنسی جیسے کہیں کھو گئی، راتوں کی نیند اور دنوں کا سکون سب تمہاری یادوں کے نام ہو گیا، اور تم کہتے ہو مجھے عشق کرنا نہیں آیا۔۔۔! کاش تم ایک بار میری خاموشی کو پڑھ سکتے، میرے چہرے پر لکھی اداسی کو دیکھ سکتے، تمہیں اندازہ ہوتا کہ تمہارے بدل جانے نے مجھے کس قدر بدل دیا ہے۔ میں نے تو تمہیں اپنی دعاؤں میں مانگا تھا، اپنی ہر خوشی میں شامل کیا تھا، تمہارے لیے نہ جانے کتنی بار اپنے دل کو سمجھایا، مگر تم نے کبھی میرے احساسات کی قدر ہی نہیں کی۔ میں نے محبت صرف لفظوں سے نہیں کی، میں نے تمہارے انتظار میں وقت گزارا، تمہاری خوشی کے لیے اپنی خواہشیں بھلائیں، تمہاری ناراضی میں خود کو قصوروار سمجھا۔ اب اگر میرے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے عشق کرنا نہیں آیا، بلکہ شاید میں نے عشق تم سے کچھ زیادہ ہی کر لیا تھا۔ 💔🥀 #ishq_baz_0 #peotry #caption