@abbasafridi635: ✨🌹 👑 استاد وہ عظیم ہستی ہے جو شاگرد کو علم کی روشنی عطا کرتی ہے۔ شاگرد کی پہچان اس کے علم کے ساتھ ساتھ اپنے استاد کے ادب و احترام سے ہوتی ہے۔ استاد کی عزت، علم کی عزت ہے، اور استاد سے نسبت ایک عظیم سعادت ہے۔ ادب ہی شاگرد کا حسن اور استاد کی عظمت کا اعتراف ہے۔ استاد و شاگرد کا رشتہ ہمیشہ محبت، ادب اور احترام سے قائم رہے۔