@murshid.writes123: زندگی بہت مختصر ہے، اس لیے اسے لوگوں کو خوش کرنے، معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے اور دوسروں کی منظوری حاصل کرنے میں ضائع نہ کریں۔ ہر انسان کی سوچ، پسند اور معیار مختلف ہوتا ہے، آپ چاہے جتنا بھی اچھا کر لیں، ہر کسی کو مطمئن نہیں کر سکتے۔ اصل کامیابی یہ نہیں کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ کا ضمیر مطمئن ہو، آپ کی نیت صاف ہو اور آپ رات کو سکون سے سو سکیں۔ اپنی زندگی کے فیصلے لوگوں کے خوف سے نہیں بلکہ اپنی اقدار اور اپنے رب کی رضا کو سامنے رکھ کر کریں، کیونکہ آخرکار آپ کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہے، معاشرے کی رائے کا نہیں ❤️🩹🔥 #Motivationalquotes #UrduStatus #followaccount #fupシViral #Murshid_Writes ❤️👑