@pmlnzinidabad: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے راولپنڈی آمد پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں، بینرز، پوسٹرز اور ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا سماں رہا۔ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں طلبہ کو لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے گئے جبکہ اسلام آباد کی فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹیز کے 3,562 طلبہ کو لیپ ٹاپس اور 451 طلبہ کو 41.48 ملین روپے کے اسکالرشپس دیے گئے۔ طلبہ کے ہمراہ راولپنڈی گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح بھی کیا گیا اور بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 80 سے زائد الیکٹرو بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ پنجاب کی ترقی کا یہ سفر اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔